آئندہ تین روز کے دوران کراچی سمیت صوبہ سندھ،، مشرقی بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں مزید بارشوں امکان ہے۔ محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں کی وجہ سے صوبہ سندھ میں مزید سیلابی صورتحال اور بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ جبکہ کراچی سمیت صوبہ سندھ، مشرقی بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں اگلے چار روز کے دوران بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ سندھ، صوبہ بلوچستان کے مشرقی حصوں اور جنوبی پنجاب میں اکثر مقامات جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی چند ایک پر مقامات پرتیز ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخواہ، سندھ اور مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش ساہیوال میں چھتیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی نوکنڈی میں پڑی جہاں درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔