اپیل برائے لیسکو حکام

03 ستمبر 2010
مکرمی! ہم اہلیان الفلاح ٹاﺅن بیدیاں روڈ لاہور کینٹ کے لیسکو آفس کے معاملات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے اور ہمارے مندرجہ ذیل مسائل کا فوری نوٹس کیا جائے۔1۔ اوور بلنگ: ہمارے علاقے کے اکثر لوگوں کے بل میں درج یونٹس استعمال شدہ یونٹس سے زیادہ ہوتے ہیں جس کی وجہ سے مہنگے سیلب کے نرخ ادا کرنے پڑتے ہیں۔ جناب عالی ہمارے علاقے کے زیادہ تر افراد پڑھے لکھے اور ملازمت پیشہ لوگ ہیں باشعور ہونے کی وجہ سے بجلی کا استعمال قومی ضروریات اور اپنی گنجائش کے حساب سے کرتے ہیں لیکن ہماری تمام تر احتیاط لیسکو کے عملے کی بداعمالیوں کی وجہ سے ضائع جاتی ہے۔ 2۔ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ: گذشتہ دو تین ماہ سے ہمارے علاقے میں ہفتہ کے کچھ روز صبح 10بجے سے شام ساڑھے 4بجے تک بجلی کی سپلائی بغیر کسی پیشگی اطلاع کے بند کردی جاتی ہے۔ ہمارے علاقے میں سرکاری پانی تاحال میسر نہیں ہے جس کی وجہ سے لوگ زیر زمین پانی بجلی کی موٹروں کے ذریعے حاصل کرتے ہیں جب بغیر کسی پیشگی اطلاع کے سارا سارا دن بجلی بند رہے گی تو آپ علاقے کے مکینوں کی مشکلات کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ 3۔ وولٹیج : دوسرا اہم مسئلہ وولٹیج کی کمی بیشی کا ہے جو اکثر قیمتی بجلی کے آلات جلنے کا سبب بنتا ہے جس کی وجہ سے مالی نقصان ہوتا ہے۔4۔ ڈسٹری بیوشن:جناب عالی ہمارے علاقے کو پہلے کینٹ ویو فیڈر سے بجلی سپلائی کی جاتی تھی لیکن اپریل 2010ءسے ہمارے علاقے کو لدھٹر گاﺅں کے فیڈر سے سپلائی شروع کی گئی ہے ۔ چند گلیوں کے مکینوں کے احتجاج پر انہیں دوبارہ کینٹ ویو فیڈر سے سپلائی بحال کردی گئی ہے۔جبکہ باقی علاقہ ابھی تک لدھٹر فیڈر پر سے سپلائی حاصل کررہا ہے۔ ہم نے محکمانہ تحقیق کی تو پتہ چلا ہے کہ اس تبدیلی کی محکمانہ اجازت نہیں لی گئی ہے بلکہ یہ کام الفلاح ٹاﺅن کے لیسکو آفس نے اپنی صوابیدید پر بغیر اجازت کررکھا ہے۔ اس فیڈر کی تبدیلی کی وجہ سے ہمارا لوڈ شیڈنگ کا ٹائم زیادہ ہوچکا ہے۔ آپ سے استدعا ہے کہ ان تمام معاملات کا جائزہ لیں تو آپ کو بخوبی اندازہ ہوجائے گا کہ لیسکو عملہ غیر قانونی کاموں میں ملوث ہے۔(اہلیان الفلاح ٹاﺅن بیدیاں روڈ۔ لاہور کینٹ)