مکرمی! میچ فکسنگ سکینڈل کا جس قدر شدید ردعمل سامنے آیا ہے وہ باعث حیرت نہیں۔ ہماری عوام کرکٹ سے جنون کی حد تک لگاو رکھتی ہے اور یہ بات ہمارے لئے تازیانے سے کم نہیں کہ ہمارے کرکٹرز پر اس تنازع میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔ یہ بات اپنی جگہ درست ہے اب تک جو ثبوت پیش کئے گئے وہ کافی حد تک یہ بات واضح کرتے ہیں کہ ہمارے کچھ کرکٹرز واقعی میچ فکسنگ میں ملوث ہیں اور اس پر عوام احتجاج کرنے میں حق بجانب ہیں لیکن ہمیں یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ یہ الزامات ابھی ثابت نہیں ہوئے۔ صرف الزامات کی بنیاد پر کوئی بھی انسان سزا کا مستحق نہیں ٹھہرایا جا سکتا اگر تحقیقات سے یہ الزام ثابت ہو جاتے ہیں تو ان کھلاڑیوں کو ضرور سخت سزا دے کر نشان عبرت بنا دینا چاہیے۔(ثاقب احمد 0314-4027718)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38