انقلاب پاکستان کا مقدر بن چکا‘ فوج اور اسٹیبلشمنٹ عوام کا ساتھ دینا شروع کردیں : الطاف حسین

03 ستمبر 2010
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک + این این آئی) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان مےں فرانس کی طرح کا انقلاب آئے گا، پاک فوج اور اسٹیبلشمنٹ عوام کا ساتھ دینا شروع کر دیں، موجودہ حالات عوام کو انقلاب کی ترغیب دے رہے ہےں انقلاب کے بعد ملک لوٹنے والوں اور کسی جاگیردار کو بھاگنے نہیں دیا جائے گا، قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کو کھمبوں سے لٹکا دیا جائے گا، انقلاب پاکستان کا مقدر بن چکا ہے، کوئی بھی فوج انقلاب نہیں روک سکتی، جاگیرداروں کی دم پر پاﺅں آیا ہے اسی لئے بلبلا رہے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 6کے تحت کارروائی سے نہیں ڈرتا ہوں، الطاف حسین ڈرتا ہے تو صرف اللہ سے۔ این این آئی کے مطابق الطاف حسین نے سیلاب زدگان کےلئے مزید پانچ ہزار پاﺅنڈ عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر الطاف حسین کی صاحبزادی فضاءالطاف نے بھی اپنی پاکٹ منی سے دو سو پاﺅنڈ سیلاب زدگان کے فنڈ مےں عطیہ کئے۔ دریں اثناءوزیر اطلاعات خیبر پی کے میاں افتخار نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت مارشل لاءکی بات کرنےوالوں کو فارغ کر دے۔دریں اثناءوزیر اطلاعات خیبر پی کے میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ سیلاب کو جمہوریت کے خلاف آلے کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے جمہوریت بچانے اور مارشل لا کا راستہ روکنے کے لئے اصولی موقف اختیار کیا ہے۔