منوں آباد : فیکٹری کا سکیورٹی گارڈ مزاحمت پر قتل‘ کاہنہ میں 50 لاکھ کا ڈاکہ

03 ستمبر 2010
لاہور + فیروزوالا (نمائندہ خصوصی + نامہ نگار) ڈاکوﺅں نے منوں آباد میں ایک فیکٹری لوٹنے کے دوران مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ کو قتل کر دیا جبکہ لاہور میں ڈکیتی و چوری کی درجنوں وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات‘ نقدی‘ موبائل فونز‘ گاڑیوں موٹر سائیکلوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 4 نقاب پوش ڈاکوﺅں نے منوں آباد کی کیبل فیکٹری سے لاکھوں روپے کا سامان لوٹ لیا اور مزاحمت پر فائرنگ کرکے سکیورٹی گارڈ غلام مصطفی کو شدید زخمی کردیا جو ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ ڈاکوﺅں نے لاہور کے علاقہ کاہنہ مےں حاجی امانت علی کے گھر سے 50لاکھ، جوہر ٹاﺅن مےں صلاح الدےن کے گھر سے 15لاکھ، مغل پورہ مےں الےاس کے گھر سے 14لاکھ ، نشتر کالونی مےں محمد علی ، لےاقت آباد مےں ولےم جان کے گھروں سے 12،12لاکھ ، اچھرہ مےں راشد محمود کے گھر سے 7لاکھ ، گلشن راوی مےں امجد محمود، بادامی باغ مےں ناصر محمود کے گھروں سے 5، 5 لاکھ، شالےمار مےں عاطف محمود کے گھر سے 4لاکھ، ستوکتلہ مےں غلام مرتضی کے گھر سے 3لاکھ، ہربنس پورہ مےں شہزاد منور کے گھر سے اےک لاکھ‘ ستوکتلہ مےں سجاد انور کے مےڈےکل سٹور سے 4 لاکھ‘ اقبال ٹاﺅن مےں منور حسےن اور اسکی بےوی سے 5لاکھ‘ سٹی رائے ونڈ مےں موبائل فون کنکشن کمپنی کے سےل مےن علمدار سے40ہزار ، اچھرہ مےں ضےاءاللہ سے 70ہزار ، ہربنس پورہ مےں تنوےر ٹوانہ سے 25 ہزار کی نقدی‘ زیورات‘ موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔ اقبال ٹاﺅن ، گلشن راوی ، اسلام پورہ ، پرانی انارکلی ، مناواں ، باغبانپورہ ، ہربنس پورہ ، کاہنہ ، لےاقت آباد ، گلبرگ ، ٹاﺅن شپ ، جوہر ٹاﺅن اور سٹی رائے ونڈ مےں متعدد راہ گےر ڈاکوﺅں کے ہتھے چڑھ گئے۔ شاہدرہ مےں ڈاکوﺅں نے آصف سے موٹر سائےکل ، موبائل فونز اور ہزاروں روپے چھےن لیے۔ مانگا منڈی، برکی، ڈےفنس اور چوہنگ سے 4 گاڑےاں جبکہ باغبانپورہ ، سمن آباد ، ہنجروال ، گڑھی شاہو ، شالےمار ، گرےن ٹاﺅن اور مسلم ٹاﺅن سے 7 موٹر سائےکلےں چوری ہوگئےں۔