کراچی (ایجنسیاں) کراچی مےں متحدہ کے کارکن سمیت مزید 3 افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن گئے جبکہ متحدہ کے ایم پی اے رضا حیدر کے قتل مےں ملوث لشکر جھنگوی کے 3 دہشتگردوں کو گواہوں نے شناخت کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاﺅن کے علاقہ بنارس پل کے قریب متحدہ قومی موومنٹ اورنگی سیکٹر کی کمیونٹی کمیٹی کے کارکن دانش کو نامعلوم افراد نے روک لیا اور اس کا نام معلوم کرنے کے بعد فائرنگ کر کے جاں بحق کر ڈالا۔ واقعہ کے بعد اورنگی ٹاﺅن میں سخت تناﺅ کی کیفیت پیدا ہوگئی۔ لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ اطراف میں دکانیں اور کاروبار بند ہوگیا۔ دریں اثناءمتحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اور صوبائی وزراءعادل صدیقی اور شعیب احمد بخاری ایڈووکیٹ نےو اقعہ کو شہر کا امن خراب کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے مجرموں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ملیر کھوپرا پار کے قریب خمیسو نامی شخص جبکہ گلشن اقبال مےں ایک نامعلوم شخص کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا۔ آن لائن کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ (وسطی) زاہدہ پروین کی عدالت مےں گواہوں نے وسیم بارودی، عبداللہ تیمور اور اخلاق کو رضا حیدر کے قاتل کے طور پر شناخت کیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38