کراچی (مانیٹرنگ نیوز) ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے 100بھارتی ماہی گیروں کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کر دیا گیا ہے۔ نیشنل ہائی وے پر ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں گزشتہ ڈھائی سال سے لے کر تین سال تک قید کی سزا کاٹنے والے بھارتی ماہی گیروں کو وزیر اعظم کے احکامات کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔ رہائی پانے والے ماہی گیروں کو دو بسوں میں سوار کر کے لاہور بھیجا جائے گا جس کے بعد واہگہ بارڈر کے راستے سے ماہی گیر بھارت پہنچیں گے۔ رہائی پانے والے ماہی گیروں کو لیگل ایڈ کمیٹی کی جانب سے سندھ اجرک اور بھارتی 100روپے فی قیدی بھی دیئے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے رہائی پانے والے قیدیوں نے پاکستانی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا اور بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی جیلوں میں قید ماہی گیروں کو بھی آزادی دی جائے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024