اسلام آباد (جاوید الرحمن / دی نیشن رپورٹ) حالیہ سیلاب نے ملک میں سڑکوں کے انفراسٹرکچر کو بری طرح نقصان پہنچایا اور ان کی تعمیر و مرمت کے لئے 9 بلین روپے درکار ہونگے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی‘ ایشیائی ترقیاتی بنک اور ورلڈ بنک اہم سڑکوں کی ری کنسٹرکشن کے لئے ایمرجنسی پلان مرتب کر رہے ہیں۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق سیلاب سے 1000 پل اور 400 کلو میٹر کی سڑکیں تباہ ہوئیں۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور نیسپاک نے سڑکوں کے انفراسٹرکچر کی تعمیر و مرمت کے حوالے سے اندازوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ سرکاری ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ بعض اہم سڑکوں کی مرمت کے لئے ایمرجسی پلان بنایا گیا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38