ہاوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے نواز شریف، الطاف کےخلاف تحاریک استحقاق مسترد کر دیں

03 ستمبر 2010
اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) قومی اسمبلی کی ہاﺅس بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے ایوان کا رکن نہ ہونے پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما نوازشریف اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کےخلاف تحاریک استحقاق کو مسترد کردیا۔ گذشتہ روز قومی اسمبلی کی ہاﺅس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس سپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی زیر صدارت ہوا۔ سپیکر نے تحاریک استحقاق مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دونوں قومی اسمبلی کے ممبران نہیں ہےں۔ اجلاس کےلئے ریکوزیشن دینے والی مسلم لیگ ن نے مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا اور کہا کہ جمعرات کے اجلاس کا ایجنڈا ان کی مشاورت کے بغیر تیار کیا گیا ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اجلاس مےں مسلم لیگ ن کے پانچ مےں سے کسی بھی رکن نے شرکت نہیں کی۔ ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس کسی حتمی نتیجہ پر پہنچے بغیر ختم ہوگیا۔