A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined index: category_data

Filename: frontend_ver3/Templating_engine.php

Line Number: 35

گلبرگ: تلخ کلامی پر موٹر سائیکل سوار کی جسٹس اسد منیر کے داماد پر فائرنگ

03 ستمبر 2010
لاہور (نمائندہ خصوصی) گلبرگ مےں موٹر سائیکل سوار شخص نے کار سے ٹکر کے بعد معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس اسد منیر کے کار سوار داماد کو شدید زخمی کر دیا، محسن خان ترین اہلیہ حریمہ، بچے اور ملازمہ کے ہمراہ افطاری کے لئے اپنے سسر کے گھر جا رہے تھے کہ سی آئی ڈی پولیس کے دفتر کے قریب ان کی گاڑی نامعلوم موٹر سائیکل سوار سے ٹکرا گئی جس پر پہلے دونوں مےں تلخ کلامی ہوئی اور اچانک موٹر سائیکل سوار نے محسن خان کو دو گولیاں مار دیں ایک گولی ان کی ٹانگ دوسری معدے مےں پیوست ہوگئی جبکہ موٹر سائیکل سوار فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر اعلیٰ پولیس افسر، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اور اہم عدالتی شخصیات ہسپتال پہنچ گئیں۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق محسن خان کی حالت نازک ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک موبائل فون کمپنی اور سٹی ٹاور کے باہر نصب کلوز سرکٹ کیمروں کی ریکارڈنگ حاصل کر لی ہے، واقعہ ان دونوں عمارتوں کے قریب ہوا۔