لاہور دھماکے : بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ‘ ہوم سیکرٹری پنجاب کو او ایس ڈی بنا دیا گیا‘ سپیشل برانچ کے ایڈیشنل آئی جی تبدیل

03 ستمبر 2010
لاہور ( سپیشل رپورٹر) لاہور میں ہونے والے خودکش بم دھماکوں کے بعد بیوروکریسی مےں اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے، ہوم سیکرٹری پنجاب اور سپیشل برانچ کے ایڈیشنل آئی جی کو تبدیل کردیا گیا ہے۔ ندیم حسن آصف ہوم سیکرٹری پنجاب کو تبدیل کرکے انہیں او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ شاہد خان سیکرٹری انڈسٹریز کو تبدیل کرکے انہیں ہوم سیکرٹری پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔ کرنل (ریٹائرڈ) احسان الحق ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کو تبدیل کرکے ڈی جی سول ڈیفنس تعینات کر دیا گیا ہے۔ ناصر خان درانی کمانڈنٹ سہالہ کو تبدیل کرکے ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔