سپریم کورٹ کے حکم پر قائم مقام چیئرمین نیب‘ پراسیکیوٹر جنرل نے چارج چھوڑ دیا

03 ستمبر 2010
اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد جاوید ضیاءقاضی نے قائم مقام چیئرمین قومی احتساب بیورو اور عرفان قادر نے پراسیکیوٹر جنرل نیب کی ذمہ داریاں چھوڑ دیں۔ نیب ذرائع کے مطابق جاوید ضیاءقاضی نے دوبارہ ڈپٹی چیئرمین نیب کی حیثیت سے کام کرنا شروع کر دیا ہے‘ انہیں نوید احسن کے استعفے کے بعد قائم مقام کی ذمہ داریاں دی گئی تھیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت تیس دن کے اندر حکومت کو نیب کا نیا چیئرمین اور پراسیکیوٹر جنرل تعینات کرنا ہو گا اور اس کے لئے حکومت نے کوششیں شروع کر دی ہیں۔