بعض ممالک مسلمانوں کے جذبات سے کھیل رہے ہیں : علما

03 ستمبر 2010
لاہور (اپنے نمائندے سے) دینی و سیاسی جماعتوں اور تحریک حرمت رسول کی طرف سے فلوریڈا کے چرچ کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی اور توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ تحریک حرمت رسول کے قائدین کا کہنا ہے کہ آزادی اظہار کا سہارا لے کر بعض ممالک مسلمانوں کے جذبات سے کھیل رہے ہیں اور امن کو داو پر لگا رہے ہیں ان خاکود کی اشاعت کا اقوام متحدہ کو خود نوٹس لینا چاہیے۔ آج جمعة المبارک کے موقع پر لاہور سمیت دیگر شہروں میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے جبکہ کئی شہروں میں آج حرمت رسول کانفرنسز منعقد کی جائیں گی۔ علمائے کرام کا کہنا ہے کہ باطل قوتوں کے خلاف ہمارا جہاد جاری رہے گا اور صلیبی ان حرکتوں سے باز نہ آئے تو امن خراب ہونے کی ذمہ داری انہیں عناصر پر عائد ہو گی جو مسلمانوں میں اشتعال پیدا کر رہے ہیں۔