شاہ محمود قریشی کے دورہ کویت کے موقع پر سفارتخانہ پاکستان نے ایک بار پھر پاکستانی صحافیوں کو مکمل نظرانداز کر دیا
کوےت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے ) پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ کے دوران پاکستانی صحافیوں کو سفارتخانہ پاکستان کوےت نے ایک بارپھر نظر انداز کردیا اور ان کی وزیرخارجہ سے ملاقات نہ کرائی جبکہ شاہ محمود قریشی سے کوےت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اورپاکستان پیپلزپارٹی کے عہدیداروں کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے کچھ لوگوں سے خصوصی اور عرب صحافیوں سے بھی ملاقات کرائی گئی اس ملاقات کو انتہائی خفیہ کا نام دیا گےا ۔نوائے وقت اور وقت ٹی وی کو ذرائع نے بتاےا کہ وہاں بعض ایسے لوگ بھی موجود تھے جن کا تعلق صحافت سے نہیں تھا لیکن ان کو صحافی ظاہر کیا گےا ۔پاکستانی صحافیوں نے اپنے ذرائع سے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اورامیر کوےت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح ،وزیراعظم کوےت شیخ ناصر محمد الاحمدالجابر الصباح اور کوےت کے وزیرخارجہ شیخ ڈاکٹر محمد صباح السالم الصباح کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں کی خبریں حاصل کیں لیکن سفارت خانہ پاکستان نے ان ملاقاتوں کی کسی قسم کی تفصیل سے پاکستانی صحافیوں کو آگاہ نہیں کیا گےا۔