سمندری طوفان ارل امریکہ کی مشرقی ریاستوں کی طرف بڑھنے لگا۔انتطامیہ نے ساحلی علاقوں کی ایک لاکھ سے زائد آبادی کونقل مکانی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

03 ستمبر 2010 (11:46)
سمندری طوفان ارل امریکہ کی مشرقی ریاستوں کی طرف بڑھنے لگا۔انتطامیہ نے ساحلی علاقوں کی ایک لاکھ سے زائد آبادی کونقل مکانی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
سمندری طوفان کے باعث امریکی ریاست شمالی کیرولینا کے جزائر میں تیزہواؤں کے ساتھ شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کا رُخ اب نیوانگلینڈ اور کینیڈا کی طرف ہے۔ امریکی حکام کے مطابق طوفان ارل کی شدت میں کمی آئی ہے اوریہ کیٹیگری فور سے کیٹیگری ٹو میں تبدیل ہوچکا ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان اب بھی خطرناک ہے۔ اسی خطرے کے پیش نظرساحلی علاقوں میں آباد ایک لاکھ سے زائد افراد کو نقل مکانی کا حکم دے دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کے آج رات ریاست نیوانگلینڈ سے ٹکرانے کا امکان ہے۔