پولیس کے مطابق کورنگی ساڑھے تین نمبر کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا جس کی نعش جناح اسپتال منقل کردی گئی ہے ۔ادھرسرجانی ٹاؤن میں ایک مکان میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرملزمان کی فائرنگ سے شان علی جاں بحق جبکہ اس کا چھہ سالہ بیٹا راحیل زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دوسری جانب تھانہ گلبرگ کی حدود میں تیز رفتار سامان سے لوڈ ٹرک کی ٹکر سے رکشے میں سوار تین افراد زخمی ہوگئے،جنہیں نارتھ ناظم آباد میں واقع نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا،جہاں ایک زخمی دوران علاج چل بسا۔ جائے حادثہ پر موجود مشتعل افراد نے ٹرک کو روک کر ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ٹرک کو آگ لگانے کی کوشش کی،تاہم پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024