پشاورمیں رنگ روڈ پر پولیس کی گاڑی کے قریب ریمورٹ کنٹرول بم حملہ کیا گیا ہے جس میں ایک اہلکارجاں بحق اورتین زخمی ہوگئے ہیں
پولیس کے مطابق اچینی بالا کے قریب رنگ روڈ پر پولیس کی موبائل گاڑی معمول کے گشت پر تھی اس دوران سڑک کنارے پہلے سے نصب شدہ دھماکہ خیز مواد کو ریموٹ کنٹرول کے زریعے اڑادیا گیا ۔ اس کے نتیجہ میں موبائل وین میں سوار چار پولیس اہلکارشدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر قریبی ہسپتال میں پہنچا دیا گیا ، اس دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک پولیس اہلکار شبیر شہید ہوگیا جبکہ تین اہلکار زخمی حالت میں زیر علاج ہیں۔ دھماکہ کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میںلے لیا اور مشتبہ افراد کی تلاش کا کام شروع کردیا ہے