اقوام متحدہ ،امریکہ اوردیگر ممالک کے بعد اب جاپان نے بھی ایران پرنئی اقتصادی پابندیاں عائد کردیں

03 ستمبر 2010 (09:57)
جاپان کی وفاقی کابینہ کے سیکرٹری یوشیٹو سینگوکو نے میڈیا کو بتایا کہ یہ پابندیاں اقوام متحدہ کی قرارداد کی روشنی میں لگائی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ  جاپان نے بعض اضافی پابندیاں بھی عائد کی ہیں جن میں ایرانی بنکوں کے ساتھ لین دین اورتوانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری ممنوع قراردی گئی ہے ۔ وفاقی کابینہ کے سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ایران کو ایٹمی سرگرمیوں سے روکنے کے لیے پابندیوں کا نفاذ ضروری تھا ۔