حادثات کبھی بھی رونما سکتے ہیں،اجڑی ہوئی بستیوں کودوبارہ آباد کریں گے ۔ گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان

03 ستمبر 2010 (09:25)
یہ بات انہوں نے گورنرہاؤس کراچی میں منعقدہ ملکی اورغیرملکی این جی اوزکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ایدھی انٹرنیشنل ٹرسٹ ، چھیپا ٹرسٹ،دعوت اسلامی،ہلال احمر ، الخدمت،المصطفٰی ویلیفئر ٹرسٹ، سیلانی ویلیفئرٹرسٹ کے علاوہ یونیسیف اورآغا خان میڈیکل یونیورسٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ گورنرسندھ نے کہا کہ اجڑی ہوئی بستیوں کودوبارہ آباد کرنےکیلئے تمام صلاحیتوں کوبروئے کارلانے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا ہو گا۔ انہوں نے این جی اوزکے کردارکوسراہتے ہوئے کہا کہ لوگوں کوجومدد اورسپورٹ رضاکار تنظیموں کی جانب سے مل رہی ہے اس کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔ اس موقع پراین جی اوزکے نمائندوں نے اپنی تجاویزبھی پیش کیں اوراب تک سیلاب متاثرین کی ریلیف کے لیے کی جانے والی خدمات کے بارے میں گورنر سندھ کو آگاہ کیا۔