آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور امریکی ایڈمرل مائیک مولن کا جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔

03 ستمبر 2010 (09:21)
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کو ملتان میں پاک فوج کے افسروں کی جانب سے ریلیف سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے متاثرین کی مدد کے حوالے سے پاک فوج کے جوانوں کے کردار کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو سرگرمیاں مکمل ہونے کے بعد اب سیلاب زدگان کی بحالی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے سیلابی آفت سے نمٹنے کیلئے امریکہ کی جانب سے امداد فراہم کرنے پر ایڈمرل مائیک مولن کا بھی شکریہ ادا کیا۔