متاثرین کی آباد کاری اور ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کے لئے صدر آصف علی زرداری نے کراچی میں دو اہم اجلاس طلب کرلئے ہیں۔ 

03 ستمبر 2010 (09:04)
سندھ میں سیلاب کے نقصانات کا جائزہ لینے اور متاثرین کی بحالی کے لئے جمعہ کو کراچی میں ایک اہم اجلاس وزیراعلی ہاؤس میں منعقد ہوگا جس میں نیشنل پراونشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے افسر، وفاقی اور صوبائی وزراء صدرمملکت کو بریفننگ دیں گے۔ حکومت سندھ نے صوبے میں نقصانات کے ابتدائی تخمینہ چارسو اڑتیس ارب روپے لگایا ہے جس کی رپورٹ تیارکرلی گئی ہے ۔ صدارتی ترجمان کے مطابق اجلاس میں سیلاب متاثرین کی سندھ میں مستقل آباد کاری کیلئے بے نظیر بہن بستی پروگرام کے تحت دو کمرے کے مکانات کی مفت فراہمی کے منصوبے کا جائزہ لیا جائے گا۔ صدر زرداری کی زیر صدارت ہونے والے دوسرے اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورت حال اور ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام پر بات چیت کی جائے گی۔