صوبائی سیکرٹری داخلہ اور ایڈیشنل آئی جی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا، اطلاع کے باوجود لاہورمیں دھماکے افسوسناک ہیں۔ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف

03 ستمبر 2010 (08:54)
صوبائی سیکرٹری داخلہ اور ایڈیشنل آئی جی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا، اطلاع کے باوجود لاہورمیں دھماکے افسوسناک ہیں۔ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف
وزیراعلی ٰ پنجاب  گنگارام ہسپتال لاہورمیں  یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ عنہ کے جلوس پرخودکش حملوں میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگوکررہے تھے۔ شہباز شریف نےکہا کہ بدقستمی سے  اطلاع ملنے کے باوجود لاہورکے جلوس پردھماکے ہوئے،حکومت اس کی انکوائری کروا رہی ہے اوراس سلسلہ میں ہوم سیکرٹری ندیم حسن آصف اورایڈیشنل آئی جی پنجاب  کرنل ریٹائرڈ احسان کو تبدیل کردیا گیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ خودکش بمبار اوردہشتگردی سابقہ حکومت کی پیداوار ہیں، افغان اورکشمیری جہادی اب غیروں کے ساتھ ملکر کارروائیاں کر رہے ہیں۔ وزیراعلی ٰ کا کہنا تھا کہ اگر عوام کی حالت بہترنہ بنائی گئی تووہ مارچ کریں گے اوراپنے راستے میں آنے والی ہرچیز کوتہ و بالا کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جہادی کلچر کے علاوہ بے روزگاری اورغربت کی وجہ سے بھی دہشتگردی میں اضافہ ہو رہا ہے اور اگراب سیلاب متاثرین کی مدد نہ کی گئی تواس میں مزید اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی مساوات کے قیام سے ہی حالات بہترہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حالات بدلنے کے لئے سادگی اپنانا ہوگی۔

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...