جاپان نےسیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض کی روک تھام کے لئے تئیس ڈاکٹروں پرمشتمل ٹیم بھیجنے کا اعلان کیا ۔

03 ستمبر 2010 (08:13)
جاپانی سفارتخانے سے جاری ہونے والےایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جاپان ڈاکٹرزآج پاکستان پہنچیں گے اوریہ ٹیم مقامی طبی مراکزکے ساتھ مل کرامدادی کاموں میں حصہ لے گی۔  جاپان نے اعلان کیا ہے کہ وہ امدادی کاموں کے لئے مزید ایک کروڑچالیس لاکھ ڈالرز فراہم کرے گا۔ جاپان کی ڈیفنس فورس کے ہیلی کاپٹرزملتان کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔