آئی سی سی نے پاکستانی کھلاڑیوں محمد عامر،محمدآصف اورسلمان بٹ کومعطل کردیا ہے۔ان تینوں کھلاڑیوں پرمیچ فکسنگ کا الزام ہے۔

03 ستمبر 2010 (08:03)
آئی سی سی نے پاکستانی کھلاڑیوں محمد عامر،محمدآصف اورسلمان بٹ کومعطل کردیا ہے۔ان تینوں کھلاڑیوں پرمیچ فکسنگ کا الزام ہے۔
انٹرنیشل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری بیان کےمطابق پاکستانی   کھلاڑیوں محمد آصف، محمد عامراور سلمان بٹ کواینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عارضی طورپرمعطل کیا گیا ہے۔ آئی سی سی نے تینوں کھلاڑیوں کوان پر لگائے گئے الزامات کے حوالے سے بھی آگاہ کردیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ تینوں پاکستانی کھلاڑی کسی بھی کرکٹ میچ اوردیگرسرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے جب تک ان پر لگائے گئے الزامات کا فیصلہ نہیں ہو جاتا۔بیان کے مطابق کھلاڑی چارج شیٹ ملنےکےبعد چودہ دن کے اندراپنی معطلی کے خلاف اپیل کرسکتے ہیں۔ ادھرآئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ کا کہنا ہے کہ کرکٹ میں کرپشن کوکسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستانی کھلاڑیوں پرالزامات ثابت ہوگئے توان پرتاحیات پابندی لگائی جا سکتی ہے۔