پی ٹی آئی نے عمران خان کے جیل میں ٹرائل کا نوٹیفکیشن مسترد کردیا

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کے معاملہ پر تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ جیل ٹرائل کیلئے وزارتِ قانون کا نوٹیفکیشن فیئر ٹرائل کی خلاف ورزی ہے۔تحریک انصاف نے جیل میں ٹرائل کا وزارتِ قانون کا نوٹیفکیشن مسترد کر دیا۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ سائفر مقدمے کو خاص طرز پر چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، دستور کا آرٹیکل 10-اے ہر شہری کو منصفانہ سماعت کا حق دیتا ہے۔سائفر مقدمے میں بھی طے شدہ فیصلے کے مطابق ٹرائل آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین اور وائس چیئرمین کے خلاف مقدمے کی کھلی عدالت میں سماعت کی جائے۔چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کا نوٹس لیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن