Waqt News
Saturday | December 02, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • ادارہ شماریات نے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی
  • کھانا ہاتھ سے کھانے کے فوائد اور نقصانات
  • صبح کے وقت پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھانے کی پیشگوئی
  • 70 سالہ خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش
  • امریکا کا انتہا پسند یہودی آباد کاروں پر ویزا پابندی عائد کرنے کا اعلان

خالص کِھیر اور دکھلاوے کا عشق

Oct 03, 2023 12:52 PM, October 03, 2023
  • غلام شبیر عاصم
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
خالص کِھیر اور دکھلاوے کا عشق

کالم:لفظوں کا پیرہن 

تحریر:غلام شبیر عاصم 

خالص کِھیر اور دکھلاوے کا عشق

عید میلادالنبی کی پہاڑیوں کو دیکھنے اور موج مستی کے لئے آئے ہوئے جواں سالہ شائقین شاید فرطِ شوق میں یہ بھول ہی جاتے ہیں کہ آج"الحیاء مِن الایمان"کا پیغام لے کر آنے والے نبی مکرمﷺ کی آمد کا جشن ہے۔کچھ خیال کریں،پاک آقا کی طرف رجوع کریں۔مگر نئے جواں خون میں قدیم زمانے والا عقیدت و احترام اور تقدس اب کہاں،اظہارِ عشقِ رسولﷺ بھی اب فیشن اور اسلام مخالف جدیدیت کی نذر ہوگیا ہے۔میلاد النبی کی پہاڑیاں دیکھنے والے نوجوان لڑکے لڑکیاں شمالی علاقہ جات کی پہاڑیوں کی سیر و تفریح ہی کے مناظر کا تصور پیش کر رہے ہوتے ہیں۔سیلفیاں،ویڈیوز، آوازیں کسنا،دھکم پیل،اٹھکیلیاں کرنا اور ان کے آپس میں اختلاط صاف نظر آ رہا ہوتا ہے۔اس بار بندہ ناچیز بلکہ"بندہ بڑی چیز" بھی یار لوگوں کے ساتھ دلہن کی طرح بناو سنگار میں سجے ہوئے گلیاں بازار دیکھنے کے لئے پہنچ گیا،وہاں ایمان شکن مناظر دیکھ کر پریشان ہوگیا اور دل کی روحانی کیفیت اور رقت بدن سے روح کی طرح نکل سی گئی۔اضطراب کی دلدل نے مجھے اپنے اندر اتار لیا اور میں گویا دولتِ قرار سے محروم ہوکے رہ گیا۔ انہیں لمحات میں تبرک و نیاز کے نمکین چاولوں کے چند لقمے لئے اور چاولوں نے اپنا مزا تو دیا مگر صبح کے وقت مرکزی جلوس کی آمد پر جوشہر کی مشہور"خالص اور شرطیہ کھیر" کھائی تھی اس کی لذت کے کیا کہنے۔اس خالص کھوئے والی کھیر میں پستہ،مغزبادام،سبز الائچی اور کشمش نے جو ذائقہ دیا وہ دیر تک میرے اندر برقرار رہا۔جب بھی ڈکار آتی مزا آجاتا۔اب نمکین چاولوں کی ڈکاروں میں کہیں کھوئے ہوئے "کھوئے"والی شرطیہ کھیر کی ڈکاروں کی یاد شدت سے آرہی تھی۔میری حسِ ذائقہ اندر ہی اندر بِلک رہی تھی۔صبح والا طویل المعیاد ذائقہ دوبارہ چکھنے کے لئے صاحبے کھیر والے کی شرطیہ خالص کھیر کھانا پڑی تاکہ میٹھی اور خوشبودار ڈکاریں آئیں اور میں میٹھے میٹھے لطف میں ڈوبا رہوں۔قانونِ فطرت بلکہ"قانونِ معدہ"ہےجو کھائیں گے،اسی شے کے ذائقہ کی ڈکاریں آئیں گی۔شرطیہ خالص میٹھی کھیر کے"سواد"نے سجے سنورے بازار میں ڈیگ پر بلند آواز میں چلتی ہوئی قوالی نے میرے اندر سے آتی ہوئی کھیر کی خوشبو اور"سرکار کی خوشبو"پر سوچ بچار میں مجھے محو کردیا۔قوالی کے بول تھے۔
جدوں پڑھاں درود میں ساہواں چوں
سرکار دی خوشبو آوندی اے 
میں سجے سنورے،چمکتے دمکتے اور لوگوں سے کھچا کھچ بھرے ہوئے بازار کی رونق سے بے نیاز سا ہوکرسوچ کے سمندر میں غوطہ زن ہوگیا۔ذہن کی سوئی اس بات پر اڑ گئی کہ نمکین چاول کھائے تو ڈکاریں نمکین آرہی تھیں،میٹھی خوشبودار کھیر کھائی تو ڈکاریں کھیر والی آرہی تھیں۔نتیجہ یہ کہ جو شے اندر اتاری جائے گی اندر سےاسی کی خوشبو آئے گی۔اگر میں بجائے کھیر کھانے کے کھیر کو چہرے پر ہی م?ل لیتا تو پھرچہرہ تو کھیر کی نمائش کرتا مگر اندر سے میٹھی میٹھی خوشبو والی سانسیں آنے کا کوئی جواز نہیں بنتا تھا۔قوال طبلہ،ہارمونیم اور رِدھم کے ساتھ بار بار دہرا رہا تھا کہ"جدوں پڑھاں درود میں،ساہواں چوں سرکار دی خوشبو آوندی اے"اس کے مفہوم کا تال میل خوشبودار کھیر کے کھائے جانے یا فقط چہرے پر ہی مساج کر لینے سے بہت تعلق رکھتا ہے۔اگر تو کسی نے واقعی سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حقیقی عشق کو اپنے اندر بسا لیا ہے تو پھر واقعی سانسوں سے سرکار کی خوشبو بھی آئے گی اور وہ خوشبو"دہر میں اسمِ محمد سے اجالا کردے گی"اور پورے جہان کو معطر کردے گی۔اگر محبوبِ خدا سے عشق سچا ہے تو پھر حضرت علامہ اقبال کا شعر ببانگ دہل گواہی دیتا ہے کہ
کی محمد سے وفا تونے تو ہم تیرے ہیں 
یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں

ادارہ شماریات نے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی

یعنی عشق اگر فقط دکھلاوے تک ہے تو پھر شرطیہ خالص کھوئے والی کھیر کو چہرے پر ملنے اور اوپر اوپر سے لبیک کہنے سے کیا حاصل اور یہ عشق کا زبانی دعویٰ خالص کھیر سے بھی گیا گزرا خیال کیا جائے گا۔
کیونکہ ذاتِ نبیﷺ کی رضا اور بیم و رجا کو اپنے اندر جمع کرنے کے لئے اپنی ذات کی نفی کرنا پڑتی ہے۔اپنی ذات کی نفی کرکے اپنے اندر عشقِ رسولﷺکو جمع نہیں کیا تو پھر یہ عشق دکھلاوے کا ہوگا۔اگر سانسوں سے سرکار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عشق کی خوشبو آنےکی خواہش ہے تو پھر فنا فی الذات کے مقام پر فائز ہوکر ہی فیض پایا جاسکتا ہے۔ورنہ دل کو تسلی ہی دے سکتے ہیں،اپنے تئیں ایک اطمینان قائم کرسکتے ہیں کہ ہم سچے عاشقان رسول? ہیں۔وہ جو سانسوں سے سرکار کی خوشبو آنے والی بات ہے وہ بڑے زہد و تقویٰ اور خود کو کڑے امتحان کے بیلنے سے گزار کر چورا کردینے سے مقام حاصل ہوتا ہے۔نفسِ امارہ کی خواہشات کے جنگل نما اگے ہوئے کماد کو کاٹ کر ایک ایک گنے سے خواہش پرستی کو نچوڑ باہر کرنے کے بعد تب کہیں سانسوں سے سرکار کی خوشبو آنے کا عمل تشکیل پاسکے گا۔

کھانا ہاتھ سے کھانے کے فوائد اور نقصانات

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
غلام شبیر عاصم

غلام شبیر عاصم

مشہور ٖخبریں
  • خان صاحب کے پارٹی چیئرمین کے لئے نااہل ہونے کی ان کے ”گھر“ ...

    Nov 30, 2023
  • امریکی عالی دماغ ڈاکٹر ہنری کسنجر کی وفات

    Dec 01, 2023
  • ہونڈا نے پاکستان میں الیکٹرک بائیک متعارف کرا دی

    Nov 30, 2023 | 15:01
  • آٹھ ہزار پر کون لکھے!

    Nov 30, 2023
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • کھانا ہاتھ سے کھانے کے فوائد اور نقصانات

    Dec 01, 2023 | 23:51
  • صبح کے وقت پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھانے کی پیشگوئی

    Dec 01, 2023 | 23:20
  • 70 سالہ خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

    Dec 01, 2023 | 22:42
  • امریکا کا انتہا پسند یہودی آباد کاروں پر ویزا پابندی عائد ...

    Dec 01, 2023 | 22:39
  • غزہ پر اسرائیل کے حملے میں 20 بچوں سمیت 109 فلسطینی شہید

    Dec 01, 2023 | 22:34
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • امریکی عالی دماغ ڈاکٹر ہنری کسنجر کی وفات

    Dec 01, 2023
  • نواز شریف بری ہو گئے

    Dec 01, 2023
  • پیارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلّم کی پیاری پیاری ...

    Dec 01, 2023
  • آٹھ ہزار پر کون لکھے!

    Nov 30, 2023
  • قدرت اللہ چوہدری کی یاد میں!!!!!

    Nov 30, 2023
  • 1

    میاں نواز شریف کی بریت اور نظامِ عدل پر اٹھتے سوالات

  • 2

    کویت کے ساتھ سرمایہ کاری کے معاہدے

  • 3

    رحیم یار خان: ڈاکوو¿ں کی فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

  • 4

    پاکستان کے لئے عالمی بنک کی چشم کشا رپورٹ کا اجراء

  • 5

    انتخابات پر شکوک و شبہات کی کوئی گنجائش نہیں

  • 1

    جمعة المبارک 16جمادی الاول  1445ھ،یکم دسمبر 2023ئ

  • 2

    جمعرات 15جمادی الاول  1445ھ، 30نومبر 2023ئ

  • 3

    بدھ 13جمادی الاول  1445ھ، 29نومبر 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  •  سپہ سالار کا پہلا سال 

    Dec 01, 2023
  •  ”اچھا مسلمان۔ اچھا پاکستانی“ 

    Dec 01, 2023
  •  پاکستان میں دہشت گردوں کے زیراستعمال امریکی ...

    Dec 01, 2023
  •  بَعداَزخدا 

    Dec 01, 2023
  •  رستے میں پسندآگئی کیوں منزل ِ مرگ

    Dec 01, 2023
  • پیپلزپارٹی کانیئرتاباں… سیدنیئرحسین بخاری 

    Nov 30, 2023
  • خود ساختہ انسانی مسائل کا حل فطرت میں ہے موجود 

    Nov 30, 2023
  • توحید کی آواز (تبصرہ)

    Nov 30, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

       اصحاب کہف(۱) 

  • 2

     امر با لمعروف و نہی عن المنکر 

  • 3

     حسن اخلاق

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    اعانت

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    اتحاد

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    فرمودہ اقبال

  • 2

    آفتاب

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    فرمودہ اقبال

  • 5

    روشن

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group