ورلڈ کپ وارم اپ :؛ پاکستان اور آسٹریلیا آج مدمقابل ہونگے

ورلڈ کپ 2023 کیلئے بھارت کے شہر حیدر آباد دکن میں موجود قومی کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا وارم اپ میچ آج آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔ تفصیلات کے مطابق پہلے وارم اپ میچ میں قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا وارم اپ میچ آج دوپہر 1 بج کر 30 پر شروع ہو گا۔عالمی کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہو گا، پاکستان ایونٹ کا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدر لینڈز سے کھیلے گا۔ ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل شاہینوں کی بھرپور تیاری جاری ہے، قومی ٹیم نے گزشتہ روز بھی راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں پریکٹس کی۔ کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی خامیوں کو دور کرنے کیلئے سخت محنت کی، مکی آرتھر بھی ٹیم کے ساتھ موجود ہیں۔