قوم نواز شریف کی منتظر، اتحاد ہی سے ملک کو مسائل سے نکالا جاسکتا: شہباز شریف

لاہور (نیوز رپورٹر) شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم نواز شریف کی منتظر ہے، 21 اکتوبر پاکستان کی تاریخ میں ایک یادگار دن بنے گا۔ مسلم لیگ (ن) لاہور کے سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کا اہم مشاورتی اجلاس شہباز شریف کے زیر صدارت ہوا جس میں نوازشریف کے استقبال کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے عوام کی خاطر قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔ نواز شریف بہادری، جرات اور ترقی کا نام ہے، 2018ء سے 2022ءکے دوران پاکستان ترقی کے عمل میں دہائیاں پیچھے چلا گیا۔ اتحاد، امن اور ترقی قومی ایجنڈا ہے جس پر نواز شریف کی قیادت میں عمل درآمد کریں گے، لوڈشیڈنگ کی طرح معاشی بدحالی ختم کریں گے۔ 21 اکتوبر کو عوام اور پارٹی کارکن نواز شریف کا فقید المثال استقبال کریں گے، 21 اکتوبر کو عوام پاکستان کی ترقی، امید کا استقبال کریں گے۔ سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا اپنی تقاریر میں کہنا تھا کہ نواز شریف نے ہمیشہ ناممکن کو ممکن کر کے دکھایا۔ شہباز شریف نے کہا کہ قومی اتحاد سے ہی ملک کو مسائل سے نکالا جا سکتا ہے۔ شہبازشریف سے پارٹی رہنماﺅں نے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں رانا تنویر حسین‘ رانا مشہود علی خان‘ سردار اویس خان لغاری اور دیگر شامل تھے۔ پارٹی رہنماﺅں نے قائد نوازشریف کی وطن واپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ شہبازشریف نے پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں کا جذبہ قابل تحسین ہے۔ تاریخ اور وقت نے گواہی دی کہ نوازشریف اور ان کے ساتھیوں نے ایمانداری‘ خلوص اور محنت سے ملک و قوم کی خدمت کی ہے۔ قوم کے اتحاد سے ہی ملک کو مسائل سے نکالا جا سکتا ہے۔ نوازشریف تعمیروترقی کے ایک نئے سفر کا آغاز کریں گے۔مشاورتی اجلاس میں مریم نواز، حمزہ شہباز، اسحاق ڈار، رانا ثناءاللہ، پرویز رشید اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...