پتوکی: نوجوان ،بچے سے امام مسجد کی زیادتی‘ فیروزوالا میں زمیندار نے خاتون نشانہ بنا دی

پتوکی‘ قصور‘ فیروز والا (نامہ نگاران + نمائندہ نوائے وقت) پتوکی امام مسجد نے 8 سالہ بچے سے زیادتی کر ڈالی۔ امام مسجد سمیت دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سرکل پتوکی کے علاقہ کوٹ گوندی والہ کے رہائشی محمد آصف کا 8 سالہ بیٹا محمد (ز) قرآن کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر گوندی والہ مسجد میں جاتا تھا، امام مسجد محمد شاہد نے باقی بچوں کو نماز مغرب کے بعد چھٹی دے دی اور سائل کے بیٹے کو بٹھائے رکھا، بچوں کے جانے کے بعد شاہد اپنی رہائش کے اندر لے گیا اور دھمکی لگائی کہ اگر تم نے کسی کو کچھ بتایا تو جان سے ماردوں گا۔ محلہ کے لوگوں نے 15پولیس کو اطلاع دی جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی پھولنگرسید ثقلین بخاری پولیس کی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔ نامزد ملزمان محمد شاہد اور محمد شفیق کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ سوہن دی بستی کے رہائشی شہباز علی کا 20 سالہ بیٹا (ع) گھر سے بازار سودا سلف لینے گیا جو گھر نہ پہنچا راستہ میں ملزمان عمر شاہد اور سفیان لڑکے کو ورغلا پھسلا کر چک نمبر 37کے قریب کھیتوں میں لے گئے اور رات بھر زیادتی کی۔ متاثرہ لڑکے کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی سے میڈیکل کروایا گیا متاثرہ لڑکے کے والد شہباز علی کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ شرقپور کے گاو¿ں سامولانہ میں محنت کش شہادت کی جواں سالہ بیوی (ز) زمیندارکے ڈیرہ پر کام کرنے کے لیے گئی وہاں پر اس کے بیٹے اسلم نے خاتون کو زبردستی اس کے ساتھ زیادتی کی۔ بعد میں اس کی ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کر کے کئی بار زیادتی کرتا رہا۔ شرقپور پولیس نے متاثرہ خاتون کی رپورٹ پر ملزم اسلم کے خلاف زیادتی کرنے اور ویڈیو بنانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن