کوئٹہ :آٹا،سبزیوں ،پھل سمیت سب چیزوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے
کوئٹہ( این این آئی) صوبائی دارالحکومت میں آٹا دال،سبزی،فروٹ سمیت سب چیزوں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ بکرے کا گوشت پند ر ہ سو سے سولہ سو جبکہ بیف آٹھ سے ساڑھے آٹھ سو رو پے کلو فر وخت ہو رہا ہے۔شہری اس گراں فروشی پر پریشان ہیں لیکن انتظامیہ نے انکو گراں فروشوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ۔
شہریوں نے مطالبہ کیاکہ انتظامیہ فوری طور پر گراں فر و شوں کیخلاف کارروائیاں کرے ۔