عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کیخلاف تحریک انصاف کا احتجاجی مظاہرہ
ملتان (خبر نگار خصوصی) یونین کونسل 29 تحریک انصاف کے سینئر رہنماء عبدالمجید گجر نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر امپورٹیڈ حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان تحریک انصاف کے کارکنان کے لیے ریڈ لائن ہیں جو کو ہر گز کراس نہیں کرنے دیں گئے حکومت عمران خان کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے اور امپورٹیڈ حکومت کو جان چکی ہے کہ اگلے 5سال تحریک انصاف کے ہیں اور عمران خان وزیر اعظم بن کر اس کرپٹ ٹولے کو جیل بھیجے گا۔تحریک انصاف کے کارکنان اور عوام اپنے قائد عمران خان کی فائنل کال کی منتظر ہے تاکہ اس امپورٹیڈ حکومت کو جلد از جلد گھر بھیج سکیں۔مظاہرین نے امپورٹیڈ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
احتجاجی مظاہرہ