ملکی قیادت کو مسائل کے حل کیلئے ملکر بیٹھنا ہوگا، لیاقت بلوچ

ملتان (خبر نگار خصوصی) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ملکی قیادت کو مسائل کے حل کیلئے ملکر بیٹھنا ہوگا، بچے ملک وقوم کا مستقبل ہیں نئی نسل کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہوگا۔ قیادت کیلئے اداروں کو معیاری تربیت کرکے افراد لانا ہونگے۔ تعلیمی میدان میں ترقی ملکی ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان آرٹس کونسل میں منعقدہ دارارقم کانووکیشن 2022 سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان حافظ محمد قاسم کا کہنا تھا کہ فروغ تعلیم کیلئے سرکاری تعلیمی اداروں کے ساتھ نجی اداروں کا کردار بھی نمایاں ہے ۔ ڈائریکٹر دارارقم سکول صہیب عمار صدیقی نے کہا کہ ہم معیاری تعلیم کیلئے عملی طور پر کوشاں ہیں ۔ اس موقع پر سی ای او کنسپٹ سکول نصراللہ خان گورایہ، امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راؤمحمد ظفر، ڈائریکٹر دارارقم سکول شاہ رکن عالم کیمپس طاہر چوہدری، ڈائریکٹر دارارقم ممتاز آباد محمد زاہد صدیقی ودیگر نے خطاب کیا۔
لیاقت بلوچ