راول دیس میں وارداییں جاری شہری نقدٰ اور قیمتٰ اشیاء سے ہاتھ دھو بیٹھے
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی ، چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شہری نقدی ، طلائی زیورات ، گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں سمیت قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے تھانہ بنی کو پروین اشرف نے بتایا کہ سید پور روڈ پر میں نے اپنی گاڑی حنیف ہسپتال کے سامنے پارک کی تو دو مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکو آئے اور اسلحہ کی نوک پر مجھ سے تین ہزار روپے ، ساڑھے تین لاکھ روپے مالیتی طلائی زیورات چھین کر فرار ہوگئے تھانہ دھمیال کومحمد عامر نے بتایا کہ میرے گھر کی الماری سے تین لاکھ65 ہزار روپے کی نقدی ، طلائی زیورات بالیاں ، انگوٹھی اور ہار چوری کرلئے گئے تھانہ ائرپورٹ کوعمیر حیان خان نے بتایا کہ سکیم تھری میں مدعی اپنے گھر سے 12 لاکھ روپے کیش اپنی دکان پر لے جانے لگا تو دیکھا دراز سے کیش اور سونا چوری ہوچکے ہیں تھانہ صادق آباد کو محسن رحمن نے بتایا کہ راول روڈ پر تین موٹر سائیکل سوار مجھ سے 25 ہزار روپے ، موبائل فون ، اے ٹی ایم کارڈ چھین کر فرار ہوگئے تھانہ ویسٹریج کواحمد حسین خان شاہانی نے بتایا کہ ویسٹریج1 میںمیری جیب سے18 ہزار600 روپے کی نقدی ، موبائل فون ، سروس کارڈ اور شناختی کارڈ چوری ہوگئے تھانہ نیو ٹائون کو احمد آفتاب کیانی نے بتایا کہ سیٹلائٹ ٹائون میں گھر کے سامنے سے میری ٹویوٹا وٹز کار چوری ہوگئی تھانہ صدر بیرونی کو انیس فاطمہ نے بتایا کہ خواجہ کارپوریشن سے اپنے گھر جا رہی تھی ایک کار سوار مجھ سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگیا۔
تھانہ نصیر آباد کوعبدالرحمٰن نے بتایا کہ ڈھوک گجراں میں تین لڑکوں نے روک کر مجھ سے موٹر سائیکل ، نقدی ، موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ ائرپورٹ کو نوشابہ کامران نے بتایا کہ ائرپورٹ سوسائٹی میں سکول میں دوران میٹنگ میرا سونے کا کڑا چوری ہوگیا تھانہ رتہ امرال کو دین محمد نے بتایا کہ بابو لعل حسین روڈ سے میرا رکشااپلائیڈ فار چوری ہوگیاتھانہ کینٹ کو عمیر نے بتایا کہ مری روڈ پر دو موٹر سائیکل سوار مجھ سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ سٹی کو محمد بابر نے بتایا کہ شاہین مارکیٹ میں میرا موٹر سائیکل،تھانہ وارث خان کو راجہ اسد رفیق نے بتایا کہ امر پورہ سے میرا موٹر سائیکل،تھانہ ائرپورٹ کو حبیب الرحمٰن نے بتایا کہ ریلوے سکیم1 سے میرا کیری ڈبہ،تھانہ سٹی کو محمد عثمان نے بتایا کہ بوہڑ بازار سے میرا موٹر سائیکل،تھانہ نصیر آباد کو سید دائود شاہ نے بتایا کہ چاکرہ روڈ پر سستا بازار سے میرا موٹر سائیکل،تھانہ دھمیال کوسلیمان خان نے بتایا کہ رنیال میں میرا موٹر سائیکل،تھانہ نیو ٹائون کو محمد شبیر نے بتایا کہ ہولی فیملی سے میرا موٹر سائیکل،تھانہ بنی کو فرمان علی نے بتایا کہ اصغر مال چوک سے میرا موٹر سائیکل،تھانہ نصیر آباد کو فضل رحیم نے بتایا کہ نیو چاکرہ میں میرا موٹر سائیکل،تھانہ صادق آباد کو عامر حسین نے بتایا کہ ڈھوک کشمیریاں میں میرا موٹر سائیکل،تھانہ ائرپورٹ کو عبدالغفور نے بتایا کہ شاہین کارگو سے میرا موٹر سائیکل،تھانہ روات کو فیصل شہزاد نے بتایا کہ فیز7 سے میرا موٹر سائیکل ،تھانہ سٹی کو سردار یوسف نے بتایا کہ راجہ بازار سے میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیا۔