منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیاں، 5 گرفتار
ٍراولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیوں میں پانچ ملزمان گرفتارکرلئے گئے وارث خان پولیس نے ملزم ذیشان ملک سے 01کلو440 گرام چرس، نیوٹائون پولیس نے ملزم سیف اللہ سے 01کلو580گرام چرس، صادق آباد پولیس نے ملزم محمد نواز سے 450گرام چرس، چونترہ پولیس نے ملزم فیصل ہارون سے 200گرام چرس، رتہ امرال پولیس نے ملزم ذوالفقار سے 01بوتل شراب برآمد کرلی جبکہ رتہ امرال پولیس نے ملزم غلام حسین سے پستول 30بور معہ ایمونیشن ،بنی پولیس نے ملزم ماجد سے پستول 30بور معہ ایمونیشن ،صادق آباد پولیس نے ملزم اظہر سے پستول 9MMمعہ ایمونیشن جبکہ تھانہ نصیر آ باد نے ملزم احمد سے پستول 30بور معہ ایمونیشن اورملزم نصیب سے پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمدکرلئے ۔