قائد اعظم ٹرافی‘ دوسرا مرحلہ آج سے شروع
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قائد اعظم ٹرافی 2022-23 کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج سے ہو گا۔بلوچستان اور سینٹرل پنجاب کی ٹیمیں پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، خیبرپختونخوا اور سدرن پنجاب کے درمیان میچ ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو گا ، ناردرن اور سندھ کی ٹیمیں اقبال سٹیڈیم، فیصل آباد میں نبردآزما ہوں گی۔