Waqt News
Thursday | May 19, 2022
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • عمران خان کے گھر کے باہر خیمے کیوں؟
  • سرکاری ملازمین کے لئے وزیر اعظم کا بڑا اعلان
  • جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں فوجی قافلے پر حملہ،حوالدار محمد سانور شہید
  • پاک فوج کے سینئر آفیسرز کے نام سے چلنے والے دوجعلی اکاؤنٹس بلاکڈ
  • طالبان حکومت نے ٹی وی اینکرز پرنشریات کے دوران چہرہ ڈھانپنے کی پابندی لگادی ہے۔

ابھی توبہ کا دروازہ کھلا ہے !

Oct 03, 2021 8:00 AM, October 03, 2021
  • گلزار ملک
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

آج ہر انسان پریشان ہے کسی کوجانی تو کسی کو مالی، کسی کو منصب کی پریشانی ہے تو کسی کوعزت وآبرو کی، امیر اپنی کوٹھی میں پریشان تو غریب جَھونپڑی میں، کوئی روزگار اور حالات سے نالاں ہے تو کوئی عزیز واقارب اور دوست واحباب سے شاکی۔ تقریباً ہر آدمی کسی نہ کسی فکر، ٹینشن اور پریشانی میں مبتلاہے۔ اس بے سکونی اور پریشانیوں کے حوالہ سے جب میں نے اپنے ایک بہت ہی پیار کرنے والے قابل احترام دوست افتخار احمد پیرزادہ جن کا تعلق محکمہ ایجوکیشن سے ہے اور یہ ایک علمی و ادبی شخصیت کے حامل ہیں ان سے اکثر میری بیٹھک ہوتی رہتی ہے اس دانشور شخصیت سے چند منٹ کی گفتگو سے بہت کچھ سیکھنے اور سمجھنے کو ملتا رہتا ہے میں نے ان سے چند دن پہلے کہا کہ اس وقت معاشرے کو کیا ہو گیا ہے ہر دوسرا شخص کسی نہ کسی پریشانی میں گرفتار و مبتلا ہے میں مانتا ہوں کہ اس وقت تقریباً ہر آدمی بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے ایک افراتفری کا بھرپور شکار ہے تعلیم یافتہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں بے روزگاری کا رونا رو رہی ہیں تقریباً ہر گھر میں نااتفاقی لڑائی جھگڑے جس طرف بھی دیکھیں ہر طرف ایک پھڑ لو پھڑ لو کا عالم ہے حکومتی نمائندوں سمیت اس وقت بہت سارے لوگ ایسے ہیں جو جائز ناجائز دولت اکٹھی کرنے کے چکر میں لگے ہوئے ہیں کیا ان وجوہات کے ذمہ دار ہم خود ہیں یا یہ ہمارے حکمرانوں کی غلطیاں اور زیادتیوں کی وجہ سے آئے دن کوئی نہ کوئی عذاب الٰہی آتا رہتا ہے جیسا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے کرونا کی وبا نے تمام چھوٹے بڑے سب کاروباری لوگوں کے لیے مسائل ہی مسائل پیدا کر دیئے ہیں اور دوسری طرف حکومت نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں کوئی اقدامات نہیں کیے ہیں جس کے باعث لوگوں کے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں ان سب  مسائل کے باعث ہماری زندگیوں کا سکون تباہ و برباد ہو چکا ہے تو انہوں نے اس پر جو جواب دیا ہے میں چاہتا ہوں کہ اسے قارئین کی نذر کر دوں شاید کے کسی کے دل میں یہ باتیں اتر جائیں اور وہ اپنی بے سکون زندگی اور آخرت کی زندگی کو بہتر بناتے ہوئے دونوں جہانوں میں سکون حاصل کرلے دلی سکون،قرار اور اطمینان حاصل کرنے کے لیے ہر ایک اپنے ذہن اوراپنی سوچ کے مطابق اپنی پریشانیوں کی از خود تشخیص کرکے ان کا علاج کرسکتاہے۔ کوئی اقتدار، منصب یا عہدہ میں سکون تلاش کرتاہے مگر جب اُسے مطلوبہ منصب مل جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ اس میں تو سکون نام کی کوئی چیز ہی نہیںبلکہ منصب کی ذمہ داریوں اورمنصب کے زوال کے اندیشوں کی صورت میں اور زیادہ تفکرات ہیں۔ کسی نے سمجھا کہ سکون صرف مال ودولت کی کثرت وفراوانی میں ہے؛ مگرحقیقت یہ ہے کہ جن لوگوں کو یہ مال ودولت حاصل ہوا، اُن میں سے اکثر کا حال یہ ہے کہ کاروباری تفکرات، ترقی کا شوق، دن بدن بڑھتی ہوئی حرص اور تجارت میں نقصان کے اندیشوں سے اُن کی راتوں کی نیند حرام ہے ۔کسی نے رقص وسرود اور شراب وکباب کو باعثِ سکون جانا مگروقتی اور عارضی لذت کے بعد پھر بھی بے چینی اور اضطراب برقرار۔ کسی نے منشیات کا سہارا لیا مگر اس میں بھی صرف عارضی دل بہلاوا، عارضی فائدہ اور دائمی نقصان۔ کسی نے نت نئے فیشن کرکے دل بہلانے کی کوشش کی؛ مگر سکون وقرار نہ ملا۔ جب کہ دینی ذہن رکھنے والوں کا یہ خیال ہے کہ مختلف پریشانیوں اور مصیبتوں سے بچاؤ کا اصل طریقہ اور اُن کا حقیقی علاج صرف ایک ہی ہے کہ اپنے آپ کو گناہگار،خطاکار، نافرمان اور قصوروار سمجھتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے معافی مانگی جائے اور گناہوں کو چھوڑ کر اللہ تعالیٰ کو راضی کرلیا جائے کیونکہ سکون وراحت کے سب خزانے اللہ تعالیٰ کے پاس ہیں، وہی ان کا مالک ہے، جب مالک راضی ہوگا تو خوش ہوکر سکون و راحت اپنے فرمانبردار بندوں کو عطا کرے گا اور وہ مالک راضی ہوتا ہے نافرمانی اور گناہوں کو چھوڑنے اور فرمانبرداری اختیارکرنے سے۔ ہر آدمی جانتا ہے کہ ہراچھے یا بُرے عمل کا رد عمل ضرور ہوتاہے، دنیا میں پیش آنے والے حالات پر سب سے زیادہ اثر انداز ہونے والی چیز انسان کے اچھے یا بُرے اعمال ہیں جن کا براہِ راست تعلق اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اور ناراضی سے ہے۔ کسی واقعہ اور حادثہ کے طبعی اسباب جنہیں ہم دیکھتے، سُنتے اور محسوس کرتے ہیں، وہ کسی اچھے یا برے واقعہ کے لیے محض ظاہری سبب کے درجہ میں ہیں۔ سادہ لوح لوگ حوادث وآفات کو صرف طبعی اورظاہری اسباب سے جوڑتے اورپھراِسی اعتبار سے اُن حوادث سے بچاؤ کی تدابیر کرتے ہیں۔

 ملک کو بچانے کا وقت آگیا ہے، اسد عمر 

 ہم کسی دوسرے کا قبلہ درست کرنے کی بجائے ہمیں اپنا قبلہ درست کرنا چاہیے اور اپنے دماغ کی کیسٹ کو ریورس کر کے دیکھنا چاہیے کہ غلطی کہاں ہے کوتاہی اور گستاخیاں کہاں ہوئی ہے بس پھر ان کی معافی کے لیے اللہ کے حضور سجدہ ریز ہو کر دعائیں مانگنی چاہیے کیونکہ ابھی تو توبہ کا دروازہ کھلا ہے پھر دیکھنا آپ کی زندگی میں دنیا کا ہی سکون نہیں میسر ہوگا ۔

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
گلزار ملک

گلزار ملک

گلزار ملک

مشہور ٖخبریں
  • قعرِ دریا‘‘ میں ’’تختہ بند‘‘ ہوئے انسان 

    May 18, 2022
  • سپریم کورٹ کا فیصلہ اور ’’ تخت لاہور‘‘ 

    May 19, 2022
  • سپریم کورٹ کےفیصلےکے بعد پنجاب میں ممکنہ سیاسی بحران سے ...

    May 17, 2022 | 21:40
  • سعودی عرب نے آب زم زم لے جانے پر پابندی عائد کر دی

    May 18, 2022 | 17:59
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • عمران خان کے گھر کے باہر خیمے کیوں؟

    May 19, 2022 | 20:31
  • سرکاری ملازمین کے لئے وزیر اعظم کا بڑا اعلان

    May 19, 2022 | 20:24
  • جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں فوجی قافلے پر حملہ،حوالدار ...

    May 19, 2022 | 20:22
  • پاک فوج کے سینئر آفیسرز کے نام سے چلنے والے دوجعلی اکاؤنٹس ...

    May 19, 2022 | 20:01
  • طالبان حکومت نے ٹی وی اینکرز پرنشریات کے دوران چہرہ ڈھانپنے ...

    May 19, 2022 | 19:41
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  •  خدا بنے تھے پیوٹن مگر……!

    May 19, 2022
  • سری لنکا، بنگلہ دیش کے بعد پاکستان؟؟؟؟

    May 19, 2022
  • سپریم کورٹ کا فیصلہ اور ’’ تخت لاہور‘‘ 

    May 19, 2022
  • سر دیکھیں یہ ہے میرا کام!!!!

    May 18, 2022
  • ارکان متوقع فیصلے اور اسکے اثرات پر ایک دوسرے سے ...

    May 18, 2022
  • 1

    صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے اور اس کے اثرات

  • 2

    بلاول بھٹو کا دورۂ امریکہ  تعلقات میں بہتری کا غماز 

  • 3

    حکومتی اتحادیوں کی جانب سے فوری فیصلوں کی ضرورت

  • 4

    پاک چین وزرائے اعظم کا  سی پیک منصوبے تیز کرنے پر اتفاق

  • 5

    دہشت گردی کی نئی لہر 

  • 1

    جمعرات ، 17 شوال 1443ھ‘ 19 مئی 2022ء

  • 2

    بدھ ، 16 شوال 1443ھ‘ 18 مئی 2022ء

  • 3

    منگل ، 15 شوال 1443ھ‘ 17 مئی 2022ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • مشکل حالات میں مشکل فیصلے کرنا ہونگے

    May 19, 2022
  • ’کیا پاکستان اقلیتوں کے لیے محفوظ ملک ہے؟‘

    May 19, 2022
  • میرا سکول اور عمران خان کا جلسہ

    May 19, 2022
  • سخت فیصلے کرنے کا وقت ہے

    May 19, 2022
  • تارکینِ وطن کے لیے مخصوص سیٹیں

    May 19, 2022
  •  27 شوال …طائف کا تبلیغی سفر

    May 19, 2022
  •  ڈیمز بنائیں پاکستان بچائیں(2)

    May 19, 2022
  •  پاکستانی معیشت؟ 

    May 19, 2022
  • قومی معیشت اور عالمی کساد بازاری 

    May 19, 2022
  • جسٹس فدا محمد خاں، یادیں اور باتیں

    May 19, 2022
  • 1

    مفاد پرست سیاستدان

  • 2

    گنگا رام کے باہر آمدورفت کے مسائل

  • 3

    چیئرمین نیپرا توجہ کریں

  • 4

     ہفتہ وار چھٹی کی بحالی کا مسئلہ

  • 5

    بزرگوں سے دعائیں لیں

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    حکمت

  • 2

    برکاتِ ایمان

  • 3

    عبادت

  • 1

    قیام پاکستان

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    فرمان قائد 

  • 4

    پاکستان یا ہندوستان

  • 5

    پاکستان اور اسلام کی عزت

  • 1

    ضربِ کلیم

  • 2

    ازخطبات اقبال

  • 3

    نیا زمانہ نئے صبح و شام پیدا کر

  • 4

    لب پہ آتی

  • 5

    ضربِ کلیم

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group