عبدالوہاب نے کاٹی میں بہترین کارکردگی پر اعزاز حاصل کرلیا
کراچی(کامرس ڈیسک ) کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے انفارمیشن سیکریٹری عبدالوہاب کو کاٹی کے سالانہ عشائیہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شیلڈ سے نوازا گیا۔ عبدالوہاب گزشتہ کئی سالوں سے کاٹی میں انفارمیشن سیکرٹری کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس موقع پر کاٹی سے سبکدوش ہونے والے صدر سلیم الزماں نے ان کی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ سے نوازا۔ اس موقع پر وزیر بلدیات و لیبر سندھ ناصر حسین شاہ، سرپرست اعلی ایس ایم منیر نے عبدالوہاب کو شیلڈ پیش کی۔