لاہور(سپورٹس رپورٹر) قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری نیشنل کپ ٹی ٹونٹی سیکنڈ الیون کے تیسرے روز خیبرپختونخوا اور سنٹرل پنجاب نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ پہلے میچ میں خیبرپختونخوا کے اوپنرز اسرار اللہ اور مصدق احمد کی 145 رنز کی شاندار ابتدائی شراکت کی بدولت سدرن پنجاب کو 10 وکٹوں سےشکست دے کر آو¿ٹ کلاس کردیا۔ اسرار اللہ 71 اور مصدق احمد 62 رنز بناکر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ اس سے قبل خیبرپختونخوا نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو سدرن پنجاب نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 140رنز بنائے۔ سلمان علی نے88 رنز سکور کیے جبکہ محمد سرور نے 3 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔ دوسرے میچ میں سنٹرل پنجاب نے بلوچستان کو 17رنز سے ہرادیا۔ 143 رنز کے تعاقب میں بلوچستان کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز ہی بناسکی۔ ایاز تصور 48 اور عبدالناصر 24 رنز بناکر نمایاں رہے۔ سنٹرل پنجاب کے وقاص مقصود اور بلاول اقبال نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل اختر شاہ کے شاندار باو¿لنگ اسپیل کا سامنا کرتے ہوئے سنٹرل پنجاب کی ابتدائی 4 وکٹیں محض 65 رنز پر گر گئیں، جس کے بعد رضا علی ڈار اور محمد سعد نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو سنبھالا دیا۔ رضا علی ڈار 39 اور محمد سعد 36 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے۔ سنٹرل پنجاب نے مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے۔ بلوچستان کے اختر شاہ نے 4 اور نجیب اللہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ خیبرپختونخوا اور سنٹرل پنجاب کی ٹیمیں اپنے اپنے میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ دونوں ٹیمیں اب تک اپنے دونوں میچز جیت کر 4،4 پوائنٹس حاصل کرچکی ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024