وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ذاتی مفادات اور لوٹ مار کی دولت بچانے کے لئے اکٹھی ہوئی ہیں۔اپوزیشن رہنمائوں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکارنہیں ہے، یہ عناصر ملک کو درست سمت پر چلتا دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ اکٹھی ہونے والی اپوزیشن جماعتیں جلد ایک دوسرے سے الگ ہو جائیں گی۔ ایک بیان میں سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی جانب سے ذاتی مفادات کو ترجیح دینا عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کی جانب سے مسترد شدہ عناصر ایک دوسرے کے ساتھ مخلص نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن رہنمائوں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس عوام کی ترقی کا کوئی پروگرام نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم کا پیسہ لوٹنے والے اب عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024