سیالکوٹ جیل میں بیٹے کو ملنے آنے والی ماں اور حوالاتی سے چرس برآمد
سیالکوٹ (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں قیدی بیٹے کو ملنے کیلئے آنے والی ماں چرس سمیت پکڑی گئی۔ تھانہ سول لائن کے علاقہ میں واقع ڈسٹرکٹ جیل میں مقدمہ ڈکیتی میں ملوث ندیم مقید ہے۔ گزشتہ روز ندیم کی والدہ مسرت بانو اسے ملنے کیلئے آئی تھی۔ لیڈی وارڈر عظمی اسلم نے مسرت بانو کی تلاشی لی تو اس سے 25گرام چرس برآمد ہوئی۔ پولیس نے جیل حکام کی رپورٹ پر بانو بی بی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔