بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں11ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاتاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا59400روپے پر مستحکم رہا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں11ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیاجس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1192ڈالرسے بڑھ کر1203 ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے اور دس گرام سونے کی قیمت میںاستحکام رہاجس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت59400روپے اور دس گرام سونے کی قیمت50926روپے پرمستحکم رہی۔بدھ کو چاندی کی فی تولہ اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میںفی تولہ قیمت830روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت711.59روپے پر مستحکم رہی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024