انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ تگڑا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر4پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 124.20روپے سے بڑ کر124.24روپے اور قیمت فروخت124.30روپے سے بڑھ کر124.34روپے پر جا پہنچی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 60پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 127.30روپے سے کم ہو کر126.80روپے اور قیمت فروخت 127.80روپے سے گھٹ کر127.20روپے پر آ گیا ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں بھی بالترتیب 75پیسے اور 80پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد یورو کی قیمت خرید 146.50روپے سے کم ہو کر145.75روپے اور قیمت فروخت148.50روپے سے کم ہو کر147.75روپے پر آ گئی اسی طرح برطانوی پونڈ کی قیمت خرید164.80روپے سے کم ہو کر164روپے اور قیمت فروخت 166.80 روپے سے کم ہو کر166روپے ہو گئی ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024