زیرِ اطلاعات فواد چودھری اور سینیٹر مشاہد اللہ خان کے درمیاں تلخی ختم نہ ہو سکی۔ فواد چودھری نےآج ایک بار پھر سینیٹ میں مشاہد اللہ خان پر تنقید کی تو اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا۔ ایوان میں ہنگامے کے باعث چیئرمین سینیٹ کو اجلاس ہی ملتوی کرنا پڑ گیا۔
وزیر اطلاعات فواد چودھری اور لیگی سینیٹر مشاہد اللہ میں شدید جھڑپ، پانچ روز پہلے قومی اسمبلی میں شروع ہونے والی لفظی جنگ سینیٹ اجلاس میں عروج پر جا پہنچی۔