پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور گلوکار مسعود رانا کی23 ویں برسی کل منائی جائے گی
پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور گلوکار مسعود رانا کی23 ویں برسی کل4 اکتوبر بروزجمعرات کو منائی جائے گی مسعود رانا نے1955 میں ریڈیو پاکستان حیدر آباد سے گانے کا آغاز کیا بعدازاں وہ لاہور آگئے اورپلے بیک سنگر کے طور پر شہر ت کمائی ۔وہ4 اکتوبر1995 کو57 سال کی عمر میں دنیائے فانی سے رخصت ہوگئے ۔