سعید آباد میں اندھی گولی سے 7 سالہ بچی کی ہلاکت کا معاملہ حل ہوگیا۔ ویسٹ انوسٹگیشن پولیس نے معمہ حل کرلیا۔ سات سالہ اقصٰی پولیس اہلکار وسیم کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئی، پولیس اہلکار وسیم کو گرفتار کرکہ نائم ایم ایم پستول برآمد کرلیا گیا، گرفتار اہلکار کے مطابق اسلحہ صاف کررہا تھا کہ گولی چل گئی۔ ایس ایس پی عامر عباس پولیس اہلکار کا گھر اسکول کے سامنے تھا، پولیس اہلکار وسیم اتحاد ٹاون تھانے میں تعینات تھا، گرفتار اہلکار کے اسلحے کو فارنزک کیلئے بھیجا جائے گا ۔ 28 سمتبر کو سعید آباد پی ٹی سی کے قریب اندھی گولی لگنے سے 7 سالہ اقصٰی جاں بحق ہوگئی تھی۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024