سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں محمد شہبازشریف نے سابق صوبائی وزیر تعلیم اور موجودہ رکن صوبائی اسمبلی رانا مشہود احمد خان کے بیان کا نوٹس لے لیا ہے۔سابق وزیر العزیزیہ اسٹیل ملزریفرنس کی سماعت کے لیے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے کمرہ عدالت میں صحافی نے سوال کیا کہ رانا مشہود کا بیان پارٹی پالیسی تھی یا کچھ اور اس پر نواز شریف نے مرزا غالب کاشعر پڑھ کر جواب دیا کہ غالب ہمیں یہ چھیڑ کہ پھر جوش اشک سے ، بیٹھے ہیں ہم تہیہ طوفاں کیے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے اس بیان کا نوٹس لے لیا ہے میرا ذہن کسی اور کیفیت میں ہے اور آپ سیاسی سوال پوچھ رہے ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024