پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملتان کے علاقے بنگلہ دیشی مارکیٹ اور غلہ منڈی میں جعلی لال مرچ تیار کرنے والی 3فیکٹریوں پر چھاپہ مار کر 4 ہزار کلو مرچ برآمد کر لی ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ان تینوں فیکٹریوں میں لکڑی کے برادہ اور کپڑے رنگنے والا رنگ استعمال کر کے لال مرچ تیار کی جارہی تھی ۔ چار ہزار کلو تیار لال مرچ کو قبضہ میں لے کر تینوں فیکٹریوں کو سیل کردیا گیا ۔دوسری جانب مظفرگڑھ کے علاقے بھٹہ پور میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن(ر) عثمان کی قیادت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بھٹہ پور میں 3 اچار فیکٹریوں پر چھاپہ مار کر 50 ہزار کلوگرام سے زائد مضر صحت اچار قبضہ میں لیکر تلف کردیا۔فوڈ اتھارٹی کے مطابق تینوں فیکٹریاں ایک ہی شخص کی ملکیت ہیںجنہیں سیل کرکے مالک کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024