اسلام آباد (اے پی پی) وزارت قانون وانصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر قانون وانصاف ڈاکٹر فروغ نسیم ایشین افریقن لیگل کنسلٹیٹو آرگنائزیشن (آلکو) کے 57 ویں سالانہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ یہ اجلاس 8 سے 12 اکتوبر 2018 ء کو جاپان کے شہر ٹوکیو میں منعقد ہوناہے۔ وفاقی وزیر نے یہ فیصلہ بعض خصوصی امور کی انجام دہی کے سلسلے میں کیا ہے۔ ان امور میں ’’100 دنوں کیلئے خصوصی اصلاحات‘‘ اور وفاقی حکومت کی طرف سے اختیار کئے گئے کفایت شعاری کے اقدامات شامل ہیں۔
ڈاکٹر فروغ نسیم آلکو کے ٹوکیو اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے
Oct 03, 2018