مکرمی! محکمہ واپڈا کی زیادتیوں سے بچ کر عوام جائیں تو جائیں کہاں اپنی بے بسی کا رونا کس کے سامنے روئیں کون ہے جو بے لگام محکموں کے عملہ کو لگام ڈالے گا جس گھر کے ماہانہ یونٹس 100سے 150 استعمال ہو رہے ہیں ان گھروں کو 300سے زائد یونٹس کے بل بھجوا دیئے گئے ہیں اوپر سے محکمہ سے سب سے بڑی ڈرامے بازی یہ ہوتی ہے کہ بل جمع کروانے کی تاریخ بہت کم دی جاتی ہے یعنی آخری تاریخ سے صرف 2دن پہلے بل موصول ہوتا ہے جسکی وجہ سے تقریباً 80 فیصد عوام کے پاس تو بل ٹھیک کروانے کا موقع ہی نہیں ملتا۔ اگر ہمت کرکے بل ٹھیک کروانے کیلئے واپڈا کے دفتر پہنچ بھی جائیں تو بے حس عملہ ایسے چکروں میں ڈال دیتا ہے کہ اللہ کی پناہ۔(وحید یوسفّ جنجوعہ، وزیر آباد)
سپریم کورٹ کا فیصلہ اور ’’ تخت لاہور‘‘
May 19, 2022