مونا لیزا کی مسکراہٹ تو دنیا بھرمیں مشہورہے، مگر مونا لیزا کا کوئی وجود تھا یا نہیں، اس پر تحقیق آج بھی جاری ہے۔

اٹلی میں محققین نے مونا لیزا کی باقیات کی تلاش میں کھنڈرات کی کھدائی شروع کردی ہے۔ لیونارڈ ڈاونچی کی شہرہ آفاق تصویرمونا لیزا کے وجود پربہت سے شکوک کا اظہارکیا جاتا رہا ہے۔ یہ تک کہا گیا کہ مونا لیزا کسی عورت کی نہیں بلکہ لیونارڈو ڈاونچی کی اپنی یا کسی اور مرد کی تصویر ہے۔ اسی قسم کے سوالوں کے جواب حاصل کرنے کے لیے محققین کی ٹیم اٹلی کے شہر فلورنس میں قبریں کھودنے میں مصروف ہے۔ ٹیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اگرمونا لیزا کی باقیات مل گئیں تو اس کے چہرے کے خدوخال تشکیل دے کرتمام حقائق سامنے آجائیں گے۔